تازہ ترین

ایئرپورٹس کی حفاظت, سول ایوی ایشن اتھارٹی کی خصوصی ایڈوائزری جاری

سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے ایئرپورٹس کی حفاظت کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایئرپورٹس میں داخلے پر ٹھیکداروں اور عملے کے شناختی کارڈ کی تصدیق کی جائے، غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کی خصوصاً ایئرپورٹ پر داخلے کے وقت نشاندہی کی جائے۔

ایڈوائزری میں زور دیا گیا ہے کہ کسی بھی افغان یا غیرملکی شہری کو بغیر کلیئرنس ایئرپورٹس پر ملازمت نہ دی جائے، ایئرپورٹ پر عملے پر رن وے یا ایپرن سائیڈ پر موبائل کے استعمال کی پابندی ہوگی۔

اسی طرح عملے کا انٹری پاس اےایس ایف اور سی اےاے ویجلینس دوبار چیک کیا کریں گے۔

سی اے اے کی ایڈوائزری کے تحت ایئرپورٹ میں داخلے پر مسافر اور کارگو گاڑیوں کی بھی تفصیلی تلاشی لی جائے گی، مذکورہ فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ملازمین کیلئے خوش خبری یہ ہے کہ انہیں جولائی کی تنخواہ عید سے قبل ہی دے دی جائے گی۔

سول ایسی ایشن اتھارٹی کے ملازمین کو رواں ماہ جولائی کی تنخواہ16تاریخ کو ادا کی جائے گی۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button