اہم خبریں

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ دو دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، دو دہشتگرد ہلاک

وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں  کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مزید دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے باعث سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومیدفاع وطنعلاقائیFATAوزیرستان




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button