پاکستان

محمود آباد میں کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن غیر قانونی قرار

سپریم کورٹ نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کوغیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ عدالت نےگرین بیلٹ پر قائم گرڈ اسٹیشن 2 ماہ میں ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں محمود آباد گرڈ اسٹیشن کے خلاف شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ پی ای سی ایچ ایس فیز 6 محمود آباد میں 10 ایکٹر گرین بیلٹ کے لیے مختص ہے۔

پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی نے گرین بیلٹ کے الیکٹرک کو دے دی، جب کہ گرین بیلٹ کا پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں، گرین بیلٹ کے ایم سی کی ملکیت ہے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ محمود آباد کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن گرین بیلٹ پر قائم ہے، دو ماہ میں کے الیکٹرک گرڈ اسٹیشن کو گرین بیلٹ سے ہٹایا جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کے ایم سی کو گرین بیلٹ کی اصل پوزیشن بحال کرنے کا حکم بھی دیا۔ چیف جسٹس نے کہا گرین بیلٹ کو کمرشل سرگرمی کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتے۔

اس گرڈ اسٹیشن کا افتتاح دو ماہ قبل ہی کیا گیا تھا۔ یہ پاور یوٹیلیٹی کے چند گرڈ اسٹیشنز میں سے ایک ہے جسے کے الیکٹرک کے لوڈ ڈسپیچ سینٹر سے فاصلاتی بنیاد پر بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button