کھیل

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے قبل کیوی کوچ کا بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے قبل کیوی کوچ کا بڑا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گلین پوکنل نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہے۔

راولپنڈی میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران گلین پوکنل کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کی اچھی پریکٹس ہوئی ، پاکستان میں بہتر وکٹیں ہیں، پاکستان میں عمومی طور پر وکٹیں فلیٹ ہوتی ہیں، ٹریننگ سیشن میں معلوم ہوا کہ وکٹ پر فاسٹ بولر کو مدد ملے گی۔ پاکستان کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے، ٹام لیتھم اچھے کھلاڑی اور کپتان ہیں، پاکستان میں 18 سال بعد آئے ہیں اور سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔ پاکستان کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے، دو طرفہ سیریز میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوگا۔ دنیا بھر میں اب لیگ کرکٹ کا ہی زمانہ ہے، کھلاڑیوں کو سوچنا چاہیے کہ لیگ کھیلنی ہے یا ملک کے لیے کھیلنا ہے۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button