تازہ ترین

کبھی فلسطین پر آواز اٹھائیں، کیا انجلینا جولی کو کشمیر نظر نہیں آرہا؟ فاطمہ بھٹو

[ad_1]

فاطمہ بھٹو ہالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ انجلینا جولی کے خلاف بول پڑیں، اداکارہ کے افغانستان پر بولنے پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین یاد کرا دیا۔ہالی ووڈ اسٹار انجیلینا جولی ایک پرائیویٹ پرسن ہیں لیکن انہوں نے حال میں انسٹاگرام جوائن کیا جس میں وہ افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا کام کر رہی ہیں۔

تاہم فاطمہ بھٹو نے غیرملکی ستاروں کے اس رویے کوآڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے بی بی سی کی انجلینا جولی کی لگائی گئی خبر کو ری ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ کچھ معروف حقوق نسواں اور اداکاراؤں کے مطابق، افغانستان پچھلے ہفتے تک جنت تھا۔
دوسری ٹوئیٹ میں فاطمہ نے انجلینا کو افغانستان پر بولنے پر شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ اگلی بار فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بھی آواز بلند کریں۔

 

آخر میں فاطمہ نے ایک بار پھر بی بی سی کی تصویر کے ساتھ تمام صارفین سے سوال کیا، کہ کیا انجلینا کو کسی نے مقبوضہ کشمیرکے بارے میں آگاہ کیا ہے؟

 

خیال رہے سوشل میڈیا سے دور رہنے والی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار انجلینا جولی نے چند روز قبل باقاعدہ طور پر انسٹاگرام میں شمولیت اختیار کی۔ انجلینا جولی اپنےانسٹاگرام کو افغانستان میں بحران کا سامنا کرنے والے لوگوں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔

انجلینا جولی ہالی ووڈ کی سپر اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر بھی ہیں۔


subscribe YT Channel



[ad_2]

Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Check Also
Close
Back to top button