کھیل

گوگل پر امام الحق کے متعلق سب سے زیادہ  سرچ کیے جانے والے 5 سوالات قومی ٹیم کے اوپنر نے خود ہی جوابات دے دئیے

گوگل پر امام الحق کے متعلق سب سے زیادہ  سرچ کیے جانے والے 5 سوالات، قومی ٹیم …

گوگل پر امام الحق کے متعلق سب سے زیادہ  سرچ کیے جانے والے 5 سوالات، قومی ٹیم کے اوپنر نے خود ہی جوابات دے دئیے

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے اپنے حوالے سے گوگل پر  سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے پانچ سوالات کے جواب دئیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے آفیشل فیس بک پیج پر ان سوالات اور جوابات کے حوالے سے ویڈیو جاری کی گئی ہے۔گوگل پر امام الحق کے متعلق سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا سوال ہے کہ امام الحق کیوں مشہور ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان میں کافی مقبول ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ کرکٹ دیکھتے ہیں اور میرے مشہور ہونے میں کرکٹ کا ہی کردار ہے۔دوسرا سوال امام الحق کا انضمام الحق سے رشتے کے متعلق تھا جس کا جواب دیتے ہوئے امام الحق کا کہنا تھا کہ وہ امام الحق کے بھتیجے ہیں۔

مزید :

کھیل




Source by [author_name]

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button