اہم خبریں

ہار تب تسلیم کریں گے جب ہرایا تو جائے بلاو ل کے موقف پر مریم نواز ایک بار پھر بول پڑیں

ہار تب تسلیم کریں گے جب ہرایا تو جائے، بلاو ل کے موقف پر مریم نواز ایک بار پھر …

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم کے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا۔ 

انہوں نے کہا کہ شیر کو ہرانے کیلئے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیں اور یاد رکھیے مسلم لیگ ن اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کر رہے گی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری این اے 249 ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانے والوں پر برس پڑے اور کہا کہ دھاندلی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں ورنہ خاموش ہوجائیں۔

علاوہ ازیں مریم نواز  نے  این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ کیا یہاں بھی دھند چھا گئی تھی جو عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بیوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ یہ سیٹ جلد واپس مسلم لیگ ن کے پاس آئے گی۔

مزید :

اہم خبریںقومیعلاقائیپنجابلاہور




Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button