کار و بار

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی مہنگائی کا طوفان ہے اور مختلف برانڈز کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔


گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ ہوا ہے اور 370 روپے تک فی لیٹر اضافے کے بعد کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی ہے، کسٹرڈ، کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈشز کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔

فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے ،ٹشو ڈبہ 15 روپے، ٹشو رول 5 روپے،کالی مرچ کے ڈبےکی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

چلی،گارلک، بی بی کیو، پِیزا ساس ،صابن، ٹی مکس، لیکوٹ فلو کلینرکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والے مختلف برانڈز پر قیمتوں کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کاکہناہےکہ مختلف کمپنیوں سے جن نرخوں پراشیاء خریدتے ہیں، انہیں پرفروخت کرتے ہیں۔


subscribe YT Channel


Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button