اہم خبریں

 سیکیورٹی انتظامات ناگزیربدلتی صورت حال میں ہمیں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں:جنرل قمر جاوید باجوہ

[ad_1]

 سیکیورٹی انتظامات ناگزیر،بدلتی صورت حال میں ہمیں اپنی تیاریاں جاری رکھنی …

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےکہاہےکہ مغربی سرحدوں پربہتر مینجمنٹ، سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں، ہمیں بدلتی صورت حال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں، کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کررہا ہے ، کورونا وباء کی روک تھام میں تمام رینکس نے سول انتظامیہ سے تعاون کیا، کورونا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی، انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو کور کے زیر اہتمام جاری وار گیمز پر بھی بریفنگ دی گئی، انہوں نے وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی، چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا اور اسٹرائیک کور فارمیشن کی مستقبل سے متعلق تربیتی امور کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پرگیریژن افسران سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمیں بدلتی صورت حال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں، کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن عمل کی مکمل حمایت کررہا ہے۔

کورونا سے متعلق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا کی روک تھام میں تمام رینکس نے سول انتظامیہ سے تعاون کیا، کورونا کے مکمل خاتمے تک احتیاط ضروری ہے،عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایس او پیز پر عمل یقینی بنانا ہوگا۔

مزید :

اہم خبریںقومی

[ad_2]

Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button