اہم خبریں

وفاقی حکومت کا تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ 

[ad_1]

وفاقی حکومت کا تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ 

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت نے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ستر سالوں میں 40سے 50ہزار غیر ملکی پاکستان آئے جن کا کچھ علم نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ایلین کارڈ کے ذریعے بینک اکاو¿نٹس کھولنے کی اجازت ہو گی ، افغانستان میں کورونا کا مسئلہ بہت بڑا ہے ، طور خم بارڈر پر چار سے پانچ ہزار پاکستانی پھنسے ہوئے ، پاکستانیوں کیلئے بارڈر کو کھولا جا رہا ہے ۔

وزیر داخلہ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ بھارت کے 5اگست کے اقدام کو واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی ۔ٹی ایل پی کا فیصلہ کابینہ میں ہوگا ،کابینہ اگر تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیتے ہے تو وہ کالعدم قرار ہو گی ورنہ نہیں ہوگی ۔

مزید :

اہم خبریں

[ad_2]

Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button