اہم خبریں

پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز 12 لاکھ سے تجاوز اموات کتنی ہو گئیں؟ جانئے

[ad_1]

پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز 12 لاکھ سے تجاوز، اموات کتنی ہو گئیں؟ جانئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 82افراد جان کی بازی ہا ر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد26ہزار662ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزیدتین ہزار 480 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ ایک ہزار 367ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعدادچار لاکھ 43 ہزار 521، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 67 ہزار 782، پنجاب میں چار لاکھ11 ہزار 808، اسلام آباد میں ایک لاکھ دو ہزار 347، بلوچستان میں 32 ہزار 549، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 210 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 150ہو گئی ہے۔

مزید :

اہم خبریںقومیکورونا وائرس



[ad_2]

Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button