پاکستان

کوئٹہ میں دھماکہ، 2 افراد زخمی

[ad_1]

بلوچستان کے درالخلافہ کوئٹہ میں دھماکے سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سبزی منڈی کے گیٹ پر ہوا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔


subscribe YT Channel

[ad_2]

Source

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

ADVERTISEMENT
Back to top button